پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر نے مداحوں پر سحر طاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بڑی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز نت نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اب سے چند گھنٹے قبل اداکارہ کی نئی اور دلکش تصاویر ‘آل پاکستان ڈرامہ پیج ‘ کے پلیٹ فارم سے شیئر کی گئیں، جس میں وہ کالے سوٹ میں ملبوس نہایت دلکش نظر آرہی ہیں۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی مداح ان کی دل کھول کر تعریف کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’تقدیر‘ علیزے شاہ کی نئی تصاویر وائرل
اے آر وائی ڈیجیٹل پر اداکارہ علیزے شاہ اور سمیع خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کی دیگر کاسٹ میں زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم ودیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ علیزے شاہ اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرے دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔