بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

علیزے شاہ نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی اور سفید رنگ کے مشقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں میں وہی ہوں جو میں ہوں، میرے پاس دوبارہ غلط فہمیوں کا وقت نہیں۔‘

علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’نکی نے یہ سب سے بہتر کہا۔‘

اداکارہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

’تقدیر‘ کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عینی زیدی، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں