معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔
تصاویر میں اداکارہ نے زرد لباس پہن رکھا ہے اور وہ نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
مداحوں نے ان کی تصاویر کو بہت پسند کیا، ہزاروں افراد نے تصاویر کو لائیک کیا اور ان پر تعریفی کمنٹس کیے۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
علیزے نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل تقدیر میں رومی کا کردار ادا کیا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔