پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

علیزے شاہ کی تمام انسٹا پوسٹ ڈیلیٹ، سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اپنے بولڈ انداز اور متنازع بیانات کے سبب خبروں میں رہنے والی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔

علیزے شاہ ایک ایسی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بہت کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک سپر اسٹار کی طرح کیا اور ڈرامہ عہد وفا کے ساتھ وہ پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ بن گئی۔

اداکارہ نے کئی ہٹ ڈرامے کیے لیکن اسی دوران وہ بدقسمتی سے کئی تنازعات کا حصہ بن گئیں حال میں وہ اپنے لباس اور میوزک ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی ہیں۔

علیزے شاہ کی تمام انسٹا پوسٹ ڈیلیٹ، سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ

اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کردار حاصل کرنے کے لیے کبھی کوئی غیر اخلاقی کام نہیں کیا لیکن پھر بھی انہیں سخت سزا دی جاتی ہے اور اسی وجہ سے مجھے دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔

تاہم اب تمام تر تنقید کے بعد علیزے نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے لکھا کہ ‘میں نے چھوڑ دیا، یہ جگہ جہنم سے زیادہ بدتر ہے’ ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی شیئر کردہ ہر پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے اور اب ان کی پروفائل کھولنے پر کوئی پوسٹ نظر نہیں آتی۔

علیزے شاہ کی تمام انسٹا پوسٹ ڈیلیٹ، سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا چھوڑنے کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر صارفین کا دوہرا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ’’اگر آپ کچھ پوسٹ کر رہے تھے تو ردعمل کو بھی برداشت کرنا سیکھیں۔‘‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ علیزے کے والدین کو اسے دیکھنا چاہیے، اسے مدد کی ضرورت ہے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اللہ اسے ہدایت دے اور اسے سکون ملے۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.3 ملین ہیں جبکہ وہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں یاسر نواز اور ’تقدیر‘ میں اداکار سمیع خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں