اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

شعیب اختر پر حج کے دوران میمز بنانے پر علیزے شاہ برہم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر پر فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران میمز بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹا گرام اسٹوری پر علیزے شاہ نے شعیب اختر پر بنائی گئی ایک میم کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس پر ایک صارف نے کمنٹ کیا ہے کہ اس سال شیطان کو تیز رفتار کنکر پڑنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر نے مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

علیزے شاہ نے میم پر ردعمل دیا کہ ”کیا اسے میں ایک میم کہوں، مذاق کرنے اور اڑانے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

علیزے شاہ کا شعیب اختر پر میم بنانے والوں کو کرارا جواب

شعیب اختر ان خوش نصیب مسلمانوں میں ہیں جو رواں سال حج کر رہے ہیں۔ کورونا وبا کے بعد دو سال بعد 10 لاکھ عازمین مناسکِ حج کے لیے پہنچے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں