جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

علیزے شاہ نے زرنش خان کو معاف کرنے سے انکار کے بعد ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکارہ زرنش خان کو معاف کرنے سے انکار پر ہونے والی ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے زرنش خان کی معافی کو مسترد کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ کاش لوگوں کو معلوم ہوتا کہ یہ سب محسوس کرنا کیسا ہے، چاہے میں کتنی ہی مضبوط بننے کی کوشش کروں لیکن مسلسل تنقید اور نہ ختم ہونے والا یہ سلسلہ تکلیف دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کا ماضی کے بیان پر زرنش خان کو معاف کرنے سے انکار

انہوں نے انڈسٹری میں خود کو تنہا کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اس بات کا مستحق نہیں کہ وہ ہر چھوٹے سے کام کیلیے علیحدہ کر دیا جائے، اگر لوگوں کو یہ احساس ہو جائے کہ ان کے الفاظ میں کتنی تکلیف ہوتی ہے تو شاید وہ اس کے بجائے ہمدردی کا انتخاب کرتے۔

علیزے شاہ نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو محبت اور حمایت کے ساتھ میرے ساتھ کھڑے ہیں ان کو اندازہ نہیں کہ ان کا ساتھ میرے لیے کتنا معنیٰ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف وہ لوگ جو صرف مجھ میں خامیاں تلاش کرتے ہیں ان کیلیے دعا ہے کہ زندگی آپ پر اس سے زیادہ مہربان ہو جتنا آپ مجھ پر رہے ہیں۔

علیزے شاہ کا مذکورہ بیان ان کے 2022 کے انٹرویو میں زرنش خان کو ’بدترین اداکارہ‘ کہنے پر معاف کرنے سے انکار کے بعد آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں