جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

علیزے شاہ کی ویڈیو پر ایف آئی اے افسر کا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے افسر کا بیان سامنے آگیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے بتایا کہ اداکارہ نے فی الحال ایف آئی اے سے رابطہ نہیں کیا اگر وہ رابطہ کرتیں تو اب تک کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے شخص کو تین سال کی سزا یا 10 لاکھ جرمانے یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں تاہم میڈیا پر اس ضمن میں چلنے والی خبریں درست نہیں، اداکارہ نے ویڈیو سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ بغیر اجازت کسی کی بھی ویڈیو بنانا، تصویر لینا اور اسے سوشل میڈیا شیئر کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

عمران ریاض نے بتایا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کیس میں بھی اسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ علیزے شاہ کی گاڑی کے اندر سگریٹ نوشی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں