اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بڑی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز نت نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں کالے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

 

علیزے شاہ کی ان تصاویر کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں، تصاویر کو لاکھوں لائکس بھی مل چکے۔

یہ بھی پڑھیں:  علیزے شاہ کے ’نئے ٹیلنٹ‘ کی دھوم مچ گئی

اس سے قبل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کی تھیں۔ تصاویر میں انہیں مہندی میں شرکت کے دوران پہنے گئے زرد رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

تقدیر میں علیزے شاہ اور سمیع خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں