اشتہار

علیزے شاہ کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئرنگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اندازہ لگائیں وہ پرندوں سے مجھ سے زیادہ محبت کرتی ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

’تقدیر‘ کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عینی زیدی، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی ہانیہ جاوید نے لکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں