اردن: بے گھر اور بے سہارا فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے بھیجی گئی الخدمت امدادی سامان کی کھیپ اردن سے غزہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹرحفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی غزہ کیلئےسپلائی بحال ہو گئی ہے اور اردن سے امدادی سامان کی نئی کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک غزہ کیلئےمجموعی طور پر20کنسائمنٹ روانہ کرچکی ہے جس میں ادویات، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس، بے بی کٹس، خیمے بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر اور پاکستان میں فلسیطینی طلبا کی تعلیمی معاونت کاسلسلہ شروع کیا ہے فلسطینی بچوں کی پاکستان میں مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس سے قبل این ڈی ایم اے نےالخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی نویں کھیپ روانہ کی تھی۔ غزہ کیلئے امدادی سامان کراچی سے اقبا پورٹ اردن کے لیے روانہ کیا گیا۔
این ڈی ایم اے، الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان سامان روانگی کی تقریب میں موجود تھے۔ 300 ٹن امدادی سامان میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس اور راشن بیگز شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے تقریباً 1000 ٹن امداد پر مشتمل 8 امدادی کھیپ بھجوا چکا ہے۔ سرجیکل سامان، خیمے، کمبل، ادویات، خواتین کیلئے ضرورت کاسامان، راشن بیگز شامل تھے۔