اشتہار

سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کل یعنی بدھ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بدھ 31 جولائی سے صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم نے تمام اساتذہ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ بارش کا سلسلہ شام سے ختم ہوجائے گا لہذا کل اسکول یا کالجز کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

- Advertisement -

محکمہ تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تو سرکاری طور پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے تمام اسکولوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کی فوری ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ کراچی اور سندھ بھر میں ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث محکمہ تعلیم نے آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا سرکاری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں