جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ کی منظوری کیلئے پیش کر دیا۔

محکمہ داخلہ نے این آر ٹی سی کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے مکمل کیا، سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔

صوبے کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے ، تمام جیلوں کی مکمل شمسی توانائی پرمنتقلی کی لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔

صوبے کی تمام جیلوں کو 4 ارب 35کروڑ کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکتا ہے ، گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی۔

شمسی توانائی پر منتقلی سے جیلیں توانائی میں خود کفیل ہوں گی اور خزانے پربوجھ کم ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کا پلان صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں