بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کی "آزادکشمیر "الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونےلگی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ عروج پر جاپہنچا، اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے وفد نے قاضی محمودالحسن کی سربراہی میں اہم ترین ملاقات کی۔

ملاقات میں آل جموں کشمیر جےیو آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اور آل جموں وکشمیرجےیو آئی کے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کےحق میں دستبردار کرانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر قاضی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے، جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں