منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

’ہر قیمت پر لبنان میں جنگ سے گریز کیا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان میں ہر قیمت پر ہمہ گیر جنگ سے گریز کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے لبنان میں تنازعہ کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں تیزی سے علاقائی جنگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ گٹیرس فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں لبنان میں ہر قیمت پر ہمہ گیر جنگ سے گریز کیا جانا چاہیے اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

- Advertisement -

قبل ازیں روس نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری لبنان سے اپنی فوج واپس بلائے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس اسرائیل کے لبنان پرحملےکی مذمت کرتا ہے اسرائیلی حکام کشیدگی کم اور لبنانی سرزمین سے اپنی فوج ہٹائے۔

ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو حل کرنے کیلئے پرُامن طریقوں کو تلاش کرنا چاہیے ہم لبنان کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں