تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

بھارتی ایئرچیف کی گیدڑ بھپکیاں، پاک فضائیہ کی تمام فارورڈآپریٹنگ بیسز کو آپریشنل کردیا گیا

اسکردو : دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے پاک فضائیہ تیار ہے، بھارتی ایئرچیف کی گیدڑ بھپکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی تمام فارورڈآپریٹنگ بیسز کو آپریشنل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برف کے دیوہیکل پہاڑوں پر جنگی طیاروں کی گھن گرج، فضا کا سینہ چیرتے ہوئے سیاچن کے قریب تربیتی پروازوں نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا ہے، بھارتی ایئر چیف کی گیڈربھپکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسز کو فعال کردیا گیا ہے۔

بیسز پر معراج طیاروں نے مشقیں کیں۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سیاچن محاذ کے قریب اسکردو میں فارورڈ ایئربیس کا دورہ کیا اور فارورڈ آپریشنل ایریا میں میراج طیارہ اڑا کر جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیا پرواز کے بعد ایئرچیف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشقیں موسم گرما کی معمول کی تیاریوں کا حصہ ہیں، پاک فضائیہ کی تیاریاں پورا سال جاری رہتی ہیں، ہمیں اپنی فوج کو بتانے کی ضرورت نہیں، شاید بھارت کو بتانا پڑتا ہوگا۔

ایئرچیف نے کہا کہ ہماری فورسزتجربہ کار اورہمہ وقت آپریشنل رہتی ہیں، ہمیں کسی کی دھمکیوں کو خاطر میں لانے کی ضرورت نہیں، کسی نے مہم جوئی کی تو ہمارا جواب دشمن کی نسلیں یادرکھیں گی، ضرب عضب ہو یا ردالفساد فضائیہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، جے ایف 17 کی پیداوار 3گنا بڑھا چکے ہیں، جے ایف 17 میں جدید تقاضوں کےمطابق بہتری لائی گئی ہے۔

سہیل امان کا کہنا تھا کہ ائیر ٹو ائیرری فیولنگ کی صلاحیت تمام جہازوں میں کردی ہے، ضروریات کے مطابق بہتری لارہے ہیں، فضائی نگرانی کیلئے ضروریات کےمطابق مختلف ممالک سے رابطےمیں ہیں، متاثرہ سیب طیاروں کو ورکنگ میں لےآئےہیں، جے ایف 17 کی مکمل 2سال میں اسٹڈی مکمل کرلی ہے۔

فضائیہ کے مختلف جنگی جہازوں نے سیاچن کےقریب پروازیں کیں، پاک فضائیہ کا جوش و جذبہ دیکھ کر جہاں دشمن پر لرزہ طاری ہوا، وہیں جوانوں کے جوش و ولولے میں بھی اضافہ ہوا۔

بھارتی ایئر چیف کی دھمکی

یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے افسران کو مختصر نوٹس پر آپریشن کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا تھا، بھارتی ایئر چیف نے ایئر ڈیفنس ونگ کے 12 ہزار افسران کو خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ فضائیہ موجودہ سازوسامان کے ساتھ ہی حملے کیلئے تیار رہے، اس تیاری کا ہدف پاکستان ہوسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -