اشتہار

آئین کے تحت تمام پاکستانی برابر ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب اپنے اپنے دائرے میں رہ کر محبت کو فروغ دیں،کسی کو تنگ نہ کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں کرسمس کےحوالےسے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں  وزیراعظم نے مہمانوں کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔

کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں کردارادا کیا، وطن دفاع کی حفاظت کے لئے قربانیاں دیں، ہم مسیحی برادری کی ان قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

- Advertisement -

 وزیراعظم نے سسٹر ‘رتھ فاؤ’ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان کے لئے لازوال خدمات ہیں، آج انہیں بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات اور بینوولنٹ فنڈ ترمیمی بل 2022 منظور

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب اپنے اپنےدائرے میں رہ کرمحبت کو فروغ دیتےہیں،سب کی ایک ہی منشا ہےکہ امن قائم ہو، کسی کو تنگ نہ کیا جائے اور زبردستی کسی مذہب میں داخل نہ کیاجائے۔

کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں کچھ ایسے واقعات ہوئےہیں جس کا ہمیں بہت افسوس ہے، ہمار مذہب اسلام تعلیم دیتا ہے کہ کسی کےساتھ زیادتی نہ کرو، آج کی تقریب کے توسط سے تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ملک آپ کا ہے،آرام سے رہیں

وزیراعظم نے اس موقع پر بتایا کہ نیشنل منارٹی کمیشن کا ڈرافٹ بن چکا ہے جسے جلد اسمبلی میں لائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں