14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات اور بینوولنٹ فنڈ ترمیمی بل 2022 منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات اور وفاقی ملازمین بینوولنٹ فنڈ و گروپ انشورنس ترمیمی بل 2022 منظور کر لیے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ مقامی حکومت ترمیمی بل 2022 پیش کیا گیا۔ بل وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ بل کے تحت اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد 125 ہوگی جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن براہ راست ہوگا اور دونوں کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہوگا۔

- Advertisement -

ترمیمی بل کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کسی بھی صورت خالی ہونے پر دوبارہ براہ راست انتخاب ہوگا، براہ راست انتخاب کے لیے ووٹنگ یونین کونسل کے الیکشن کے روز ہی ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی ملازمین بینوولنٹ فنڈ و گروپ انشورنس ایکٹ میں مزید ترمیم کی گئی اور بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں