جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

فوجی عدالتوں کی توسیع‘پیپلزپارٹی کےعلاوہ تمام جماعتیں متفق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فوجی عدالتوں میں توسیع سےمتعلق سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ تمام جماعتیں متفق ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی عدالتوں سےمتعلق تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہواجس میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ تمام سیاسی جماعتوں کافوجی عدالتوں میں دوسال کی توسیع پر اتفاق ہوگیا۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ امید ہے پیپلزپارٹی 4مارچ تک اتفاق رائے کرلےگی اورفوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرے گی۔انہوں نےکہا کہ فوجی عدالتوں کےمعاملے پرکوئی سیاست نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیزخزانہ اسحاق ڈار کاکہناتھاکہ فوجی عدالتوں کےمعاملے پر سیاسی جماعتوں کے تعاون پر ان کے مشکورہیں۔

بعدازاں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ حالات غیرمعمولی ہیں توفوجی عدالتوں میں توسیع کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہاکہ ایک پارلیمانی کمیٹی ہوگی جو پورے عمل کی نگرانی کرے گی۔

انہوں نےکہاکہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع قومی ضرورت ہےاور قومی مفاد میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پراتفاق کیا۔

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے علاوہ دیگرجماعتوں نے کہاکہ ہم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حامی ہیں لیکن کوئی سیاسی جماعت ایسے فیصلے خوشی سے نہیں کرتی۔

خیال رہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی عدالتوں کی توسیع سےمتعلق سیاسی جماعتوں کےاجلاس میں پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نےشرکت کی۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کی اےپی سی میں شرکت نہیں کریں گے‘عمران خان

واضح رہےکہ تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ وہ پیپلزپارٹی کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں