اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری پرتمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکردیے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے اس عظیم منصوبے پروفاقی حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری سے ملحقہ تمام امورکی سنوائی کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم نے راہداری کے مغربی روٹ کی جلد ازجلد تکمیل کے بھی احکامات دیے ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین راہداری کے ذریعے ملک ترقی کرے گا اور کثیرتعداد میں غیر ملکی زرمبادلہ ملک میں آئے گا۔