اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پرویزالہٰی نے اسمبلی نہ توڑی تو استعفے دے دیں گے، صوبائی وزیر کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیر آبپاشی ہاشم ڈوگر نے اعلان کیا ہے کہ پرویزالہٰی نے اسمبلی نہ توڑی تو استعفے دے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی ہاشم ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر پرویز الہی نے اسمبلی نہ توڑی تو استعفے دے دیں گے، استعفوں کے بعد دیکھیں گے حکومت کیسے چلتی ہے۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جوبھیڑبکریاں تھیں فروخت ہوگئیں، اب 178 ارکان میں سےکوئی کہیں نہیں جائے گا، خرید و فروخت کے لیے بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو چھوڑنے کے بارے میں صرف وہی سوچیں گے جو اب سیاسی میدان میں نہیں رہنا چاہتے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ پنجاب دشمنی میں وزیر اعظم کو سندھ نے استعمال کیا، ملک سب کا ہے اقربا پروری نہ کریں پنجاب کو پانی دیں گریٹر تھل کینال معاہدہ پر دستخط نہ کئے تو پنجاب حکومت اسے خود بنائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں