تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

علامہ اقبال کا یوم پیدائش اور کس ملک میں اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے؟

کراچی میں تعینات جرمنی کے قونصل جنرل نے بتایا ہے کہ جرمنی میں علامہ اقبال کا یومِ پیدائش بھرپور انداز سے منایا جاتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان و جرمنی کے سفارتی تعلقات کو 70 سال اور ثقافتی تعلقات کو 60 سال مکمل ہو نے پر  قونصل جنرل جرمنی ہولگر زیگیلیر نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کی۔

قونصل جنرل جرمنی کراچی ایچ ای ہولگر زیگیلیر  نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کو 70 سال ہوگئے ہیں،  آج اقبال ڈے پر 70 سالہ سفارتی اور  ثقافتی تعلقات کو 60 سال ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: یومِ اقبال: شاعرِ مشرق کی شخصیت اور فن کا مطالعہ بھی دانش ورانہ فکر کا متقاضی ہے

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال دنیا کی تاریخ کے بہترین مفکر و شاعر تھے ، انہوں نے 1906 میں جرمنی کی یونیورسٹی میں تھیسس جمع کروایا تھا ، اُن کی وجہ سے جرمنی اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات بہترین ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ’آج ہزاروں پاکستانی طلبہ ہر سال اعلیٰ تعلیم کے لیے جرمنی جاتے ہیں‘۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ’علامہ اقبال جرمنی کے شعرا، اسکالرز اور  فلسفیوں سے بہت زیادہ متاثر تھے‘۔ انہوں نے بتایا کہ 1961 سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش  پر جرمنی پاک کے تعلقات کو بہترین انداز میں منایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں