اشتہار

’’علامہ اقبال جیسی عظیم شخصیت کے مزار کو انکے شایان شان ہونا چاہیے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے علامہ اقبال کے مزار کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا، مزار اقبال کی بحالی اور بہتری کیلئے فوری طور پر اقدامات کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال جیسی عظیم شخصیت کے مزار کو ان کے شایان شان ہونا چاہیے، محسن نقوی نے مزاراقبال کے اندر پرانے اور خستہ حال ماربل کو تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزار اقبال کی دیواروں اور چھت کے اندرونی حصے کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بادشاہی مسجد کے بیرونی حصے کو بھی اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

- Advertisement -

ڈی جی والڈ سٹی کو بادشاہی مسجد کی بحالی کے پروجیکٹ میں بیرونی حصہ ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محسن نقوی نے شاہی قلعہ کےعالمگیری دروازے کے قریب کیفے کے قیام کیلئے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

عالمگیری دروازے سے ملحق دیوڑھی کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں