اشتہار

این اے237 میں دھاندلی کے الزامات مسترد، آپ ہار گئے تو دھاندلی ہو گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے این اے 237 ملیر کراچی کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بےبنیاد قرار دے دیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے عمران خان کےبیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ادارے کے صوبائی سربراہ سےمتعلق بات کرنانامناسب ہے۔

ترجمان کے مطابق این اے237 ملیر میں دھاندلی کے الزامات بےبنیاد ہیں ملیرکےحلقےمیں دھاندلی کےالزامات میں صداقت نہیں الیکشن کمیشن نےضمنی انتخاب کےحوالےسےبہترین انتظامات کیے۔

’کراچی کا الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہارے‘

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں حلقوں میں فری اور فیئر الیکشن کرائےگئے آپ جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی ہوگئی؟ این اے 239 میں جیت ہوئی ہےتو کیا وہاں بھی ری پول کامطالبہ کریں گے؟

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر سے شکست کی وجہ دھاندلی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اس لیول کی دھاندلی کی گئی اس لیےہم الیکشن ہارے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں