تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گھر میں مدرسے جانے والی کمسن بچی سے مبینہ زیادتی

پیر محل:صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں کمسن بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے نواحی گاؤں میں گھر میں مدرسے جانے والی 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بچی سے استاد کے بھائی نے مبینہ زیادتی کی، اہل علاقہ نے ملزم کے بھائی کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا بھائی بچی کو اپنے گھر میں دینی تعلیم دیتا تھا، بچی کے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سجاول میں کمسن بچی مبینہ زیادتی کا شکار

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوسکے گی۔

آئی جی پنجاب نے بچی سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کے شہر سجاول کے علاقے عالم لاشاری میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -