تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیولیک سامنے آگئی ، جس میں وہ کورکمانڈر ہاؤس میں گھسنے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیولیک سامنے آگئی۔

جس میں صغیر وڑائچ نے شیخ امتیاز سے سوال کیا کہ شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا کوئی سینٹرل پوائنٹ ہے؟ جس پر شیخ امتیاز نے بتایا کہ ہم اب سارے کورکمانڈر ہاؤس اکٹھے ہوئے ہیں۔

جس پر صغیر وڑائچ نے کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس ؟ ہم بھی پھر سارے ادھر پہنچ جائیں، ،شیخ امتیاز نے جواب دیا ہاں پہنچ جائیں۔

دوسری جانب خواجہ طارق رحیم اور پی ٹی آئی ورکر ہاشم کی آڈیو گفتگو بھی سامنے آئی ہے ، جس میں خواجہ طارق رحیم کہہ رہے ہیں کہ دیکھیں میں نے آپ کو کچھ چیزیں بھیجی ہیں۔

جس پر ہاشم نے کہا کہ میں دیکھ رہاہوں واٹس ایپ پر تو خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ ہاں ادھر آبپارہ میں انھوں نے آئی ایس آئی پر اٹیک کیا ہے اور 8،7 بندے مارے گئے ہیں، ہاشم نے جواب دیا ایک سیکنڈ میں ابھی دیکھتاہوں۔

Comments

- Advertisement -