اشتہار

نو مئی کے احتجاج کی منصوبہ بندی کہاں اور کس نے کی ؟ صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں کہا گیا کہ صاحب کا حکم ہے کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پورے ملک میں صرف 7لوگ نکلے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایاتھا، جیل میں سہولتیں نہیں دی گئیں،انھوں نے لوگوں کو املاک پر حملے کیلئے اکسایا۔

- Advertisement -

عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کےدوران پی ٹی آئی رہنماصمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سنائی ، مبینہ آڈیو میں کہاگیا صاحب کا حکم ہے کورکمانڈرہاؤس جانا ہے اس سے کیا ثابت ہوتاہے۔

انھوں نے بتایا کہ صمصام بخاری نے کہتے ہیں کہ کورکمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے فوج کیخلاف احتجاج ہوگا، صاحب کا حکم ہے کہ کورکمانڈر جانا ہے اس سے کیا ثابت ہوتاہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے صمصام کوروکا کہ کورکمانڈر ہاؤس نہیں جانا ہم کیوں فوج کو نقصان پہنچائیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام میں نفرت کا بیج بویا۔

انھوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے 9مئی واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، مبینہ آڈیو سے ثابت ہوتا ہے 9مئی واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ایما پر ہوئے۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ سازش صرف فوج کیخلاف نہیں پورے ملک کے خلاف تھی ، شفقت محمود اور صمصام بخاری غیرت مند لوگ ہیں جنہوں نے کہا نہیں جانا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سابق بھارتی فوجی نے بھی اقرار کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے بھارت کو نقصان ہوا ،بھارت دکھی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےبیانات کا ہمیں فائدہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں