تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

مودی کیخلاف 26 جماعتوں کا اتحاد قائم، نام بھی منفرد رکھ لیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی متعصبانہ اور غیر روایتی پالیسیوں سے نالاں 2 اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد بنا لیا اور اس کا نام بھی منفرد رکھ لیا ہے۔

بھارت نریندر مودی کی سربراہ میں اس وقت ہندو انتہا پسندوں کے نرغے میں پھنس چکا ہے جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر زمین اور عرصہ حیات تنگ کیے جانے کے لیے آئے روز کوئی نہ کوئی تنازع کھڑا کر دیا جاتا ہے لیکن مودی کی پالیسیوں سے صرف اقلیت ہی نہیں بلکہ عام بھارتی عوام اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں بھی سخت نالاں ہیں جس کے خلاف اب ملک گیر مشترکہ محاذ بن گیا ہے۔

مودی مخالف اس اتحاد کا مقصد بی جے پی کی مرکزی حکومت کا خاتمہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے سیاسی اتحاد ’’انڈیا‘‘ انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (ہندوستانی قومی جمہوری شامل اتحاد) کا مخفف ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ تمام قائدین کے اپوزیشن اتحاد کے اس نام پر اتفاق رائے کے بعد باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -