مگرمچھ اپنے تیز دانتوں کا استعمال شکار کو پکڑنے کے لیے کرتے ہیں۔ درحقیقت ان کے مضبوط جبڑے اتنے طاقتور ہیں کہ وہ کچھوے کے خول کو توڑ سکتے ہیں۔
امریکا کے ایک چڑیا گھر میں تعینات خاتون مگرمچھ کو کھانا کھلا رہی تھیں کہ اسی دوران مگرمچھ نے خاتون کا ہاتھ اپنے تیز دانتوں سے پکڑ لیا تاہم خاتون اپنا ہاتھ چھڑانے میں کامیاب ہوگئیں اور معمولی زخمی بھی ہوئیں۔
اس خوفناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ خاتون اس چڑیا گھر میں پچھلے تین سالوں سے کام کر رہی ہیں اور جانوروں کو غذا فراہم کرتی ہیں۔
https://twitter.com/Naturelsmetall/status/1512393156922261509?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512393156922261509%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.india.com%2Fviral%2Fviral-video-alligator-bites-woman-hand-feed-alligator-crocodile-attack-magarmach-5337249%2F
واقعہ تب پیش آیا جب سیر کے لیے جمع بچوں کے ایک گروپ کے سامنے وہ مگرمچھ کو کھانا کھلا رہی تھی۔ مگرمچھ نے خاتون کا ہاتھ کاٹ لیا۔ شیشے کے پیچھے سے یہ منظر دیکھتے بچوں کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
وہیں موجود ایک شخص نے ٹینک میں چھلانگ لگائی اور خاتون کا ہاتھ چڑانے کے لیے مگرمچھ کی پیٹھ پر چڑھ گیا۔
خاتون کے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔