تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے، تینون بڑی جماعتوں کے سابقہ نشان برقرار رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن2023سے متعلق مختلف آئی ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا، مجموعی طورپر127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کو بلا، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر، پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار اور مسلم لیگ ن کیلئے شیر کا نشان برقرار رکھا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران آئی ٹی ٹیم اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران نے بریفنگ دی، پروجیکٹ میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ای ایم ایس بھی شامل ہے۔

ای ایم ایس کے تحت آر اوز کو نتائج مرتب کرنے میں سہولت ہوگی، الیکشن مینجمنٹ کنٹرول سینٹر کے قیام پر بھی الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی گئی۔

الیکشن میں تمام انتخابی عمل کی بروقت مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم ہوگا، الیکشن کمیشن پہلی بار شکایات کے فوری اندراج کے لئے نمبر سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ عوام اور نمائندے شکایات،ویڈیوز، تصاویر الیکشن کمیشن کو بھیج سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -