منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

پشپا 2 کے پریمیئر میں خاتون کی ہلاکت، 3 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد: بھارتی پولیس نے بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 پریمیئر کے موقع پر خاتون کی موت کے سلسلے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کافی انتظار کے بعد پشپا ٹو ریلیز ہوئی تو الو ارجن خود بھی حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر پر پریمیئر کے دوران پہنچے، جہاں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون دم گھٹنے کے باعث چل بسی۔

اس واقعہ پر الو ارجن نے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غیر متوقع طور پر لوگوں کی بڑی تعداد تھیٹر پہنچ گئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، مجھے خاتون کی موت کا اگلے دن پتہ چلا، جس کے بعد اداکار نے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

الو ارجن کا ’پشپا 2’ کے پریمیئر میں ہلاک ہونے والی خاتون کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

تاہم اب بھارت کی حیدرآباد پولیس نے گزشتہ روز الوارجن کی پشیا 2 کے پریمیئر کے موقع پر خاتون کی موت کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا جس میں تھیٹر کا مالک، سیکورٹی انچارج اور مینجر شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کے بعد مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں پشپا اسٹار سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا تھا تاہم سندھیا تھیٹر کے مالک ایم سندیپ، منیجر ایم ناگاراجو اور سیکیورٹی مینیجر گندھکم وجے چندر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 4 دسمبر کو پیش آنے والے اس واقعے میں ریوتی نامی 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی جبکہ اس کا بیٹا بےہوش ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں