جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سلمان خان کا نیا روپ دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی اپنی نئی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے پہلی جھلک منظرِ عام پر آتے ہی چھا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی اس تصویر کو پہلی بار دیکھنے پر یہ کسی شیمپو کا اشتہار معلوم ہوتی ہے کیوں کہ اس میں انہوں نے لمبے بال رکھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

اداکار ان دونوں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے اسپیشل سین کی شوٹنگ کے لیے لداخ کے شہر لیہہ میں موجود ہیں۔ فلم میں اداکارہ شہناز گل اور جسی گل بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تصویر کو بغیر کیپشن کے ساتھ شیئر کیا اور اس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اس تصویر کے پیچھے کی کہانی کسی کو معلوم نہیں۔ مداحوں کے لیے ان کی اسکرین پر واپسی ہی معنیٰ رکھتی ہے۔

دوسری جانب سلمان خان ’ٹائیگر 3‘ کی تیاری میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں