تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ہمیشہ حلال کمائی کو ترجیح دی‘ : محمد رضوان نے کامیابی کے راز بتا دیے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے اپنی کامیابی  کا راز بتا دیے۔

جمعرات کے روز وزڈن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نئے بیٹنگ ہیرو محمد رضوان نے کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب ٹیم میں نہیں تھا، اُس وقت بھی سخت محنت کرتا تھا کیونکہ اس بات کا یقین تھا کہ اپنا ٹائم آئے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ اپنی آمدنی کو حلال طریقے سے حاصل کرنے کی کوشش کی اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھا کر اسے حلال کرنے کوشش کی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اسلام نے ہمیں حلال رزق کمانے کی ترغیب دی، اس لیے ہمیشہ میں نے اپنا کام پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ کیا‘۔

محمد رضوان نے بتایا کہ ’پاکستان میں مجھے 114 ڈالرز  یومیہ الاؤنس ملتا ہے، میں اگر کھیلتا نہیں تب بھی 100 فیصد دکھا کر ان پیسوں کو حلال کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کے لیے بڑا اعزاز

وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ ’میرا ہمیشہ یقین تھا کہ سخت محنت کروں گا تو اس کا صلہ اللہ دے گا، اسی بنیاد پر مجھے یقین تھا کہ مجھے محنت کا پھل ملے گا اور موقع ضرور ملے گا، یہی وجہ ہے کہ آج میں آپ کے سامنے ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ ملنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی،  یہ میری محنت کا صلہ تھا، جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی بھی ہوئی‘۔

واضح رہے کہ  محمد رضوان کو پچھلے سال انگلینڈ میں شان دار کارکردگی پر وزڈن فائیو 2021 میں شامل کیا گیا ہے، محمد رضوان کو یہ اعزاز وکٹوں کے پیچھے اور بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے پر دیا گیا، انھوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 161 رنز بنائے اور 5 کیچز پکڑے تھے۔

1952 سے لے کر اب تک 18 پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ اعزاز ملا ہے، 2017 میں مصباح الحق اور یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کس کھلاڑی نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا؟ بابر اعظم نے بتادیا

محمد رضوان کے علاوہ دیگر 4 بہترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیک کرالی، ڈان سبلی، ڈیرن اسٹیون شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی سال کے بہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -