جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

دنیا کی طویل القامت لڑکی کو اس کی محبت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : دنیا کی اب تک طویل القامت چھ فٹ نو انچ لمبی لڑکی کو اس کی محبت مل گئی، امریکہ کے شہر نیو یارک کی رہائشی ایلے اسٹوسز کے دوست کا کہنا ہے کہ ایلے کا لمبا قد ہی میرے لئے کشش کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوڈ زیلا کے نام سے مشہور امریکی شہری 27 سالہ ایلے اسٹوسز جس کا قد غیر معمولی طور پر چھ فٹ نو انچ ہے کو آخر کار اس کی محبت مل گئی۔
couple-post-2

سوشل میڈیا پرجاری ایک ویڈیو میں اس کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی طویل قد کی حامل تھی، جب نرسری میں تھی تب بھی، جب ایلیمنٹری اسکول پہنچی تو میرا قد 5 فٹ 8 انچ ہوچکا تھا اور جب مڈل اسکول میں داخلہ لیا تو 6 فٹ 3 انچ تک میرا قد پہنچ چکا تھا اسی طرح ہائی اسکول میں داخلے کے وقت میں 6فٹ ا8 سے 9 انچ تک پہنچ چکی تھی ۔میرا قد صرف بارہ سال کی عمر میں ہی چھ فٹ تین انچ تک پہنچ گیا تھا۔

couple-post-1

 اس کا کہنا تھا کہ ابتداء میں لوگوں کے طنز اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور میں برا بھی محسوس کرتی تھی جس کے باعث میں احساس کمتری کا شکار تھی۔ لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، لوگ مجھے گوڈ زیلا اور مونسٹر کے نام سے بلاتے تھے۔

couple-post-7

اس نے بتایا کہ بعد میں میرا قد ہی میری آمدنی کا ذریعہ بن گیا، مجھے ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی میں کام کرنے کا موقع ملا اورمیں نے خوب کامیابی حاصل کی، چھوٹے قد کے مردوں کو اٹھا کر شوٹ کرواتی ہوں، جس سے مجھے کافی اچھی آمدنی ہوجا تی ہے۔

couple-post-5

ایلے اسٹوسز کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند ہوگئے ہیں اور میں بھی خود کو مضبوط اور محفوظ تصور کرتی ہوں، پہلے اپنی زندگی سے پریشان تھی تاہم اب اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔

couple-post-6

لڑکی کے دوست کا کہنا تھا کہ جب ہم کہیں جاتے ہیں تو لوگ یک دم ہماری طرف متوجہ ہوجاتےہیں تو یہ عمل برا محسوس نہیں ہوتا، میری دوست کا لمبا قد میرے لیے انتہائی پرکشش ہے۔

couple-post-9

ایلے اسٹوسز کے پیر کا نمبر 16 ہے، وہ خریداری کے لیے کسی سپر اسٹور جاتی ہے تو اسے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ اس کےناپ کے کپڑے اسے نہیں مل پاتے۔

couple-post-8

اہم ترین

مزید خبریں