تازہ ترین

عالیانہ فلک کی ویڈیو مداحوں کے دلوں کو چھو گئی

گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کی ویڈیو مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے بیٹی عالیانہ فلک کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیانو بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واضح ہوگیا یہ فلک کی بیٹی ہیں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل بیٹی کی ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور عالیانہ فلک کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان، حرا مانی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی ظاہر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر فیملی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

فلک شبیر اور سارہ خان جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے عالیانہ فلک رکھا۔

Comments

- Advertisement -