تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

لیجنڈری اداکار امان اللہ کے نام سے سڑک منسوب کرنے کی قرارداد جمع

لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب کی ایک سڑک لیجنڈری مزاحیہ اداکار امان اللہ کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد جمع کرادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحت افزا نے ایوان میں قرار داد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اداکار کی خدمات کے پیش نظر کسی سڑک کا نام اُن سے منسوب کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’ایوان امان اللہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اُن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کسی صورت پُر نہیں کیا جاسکتا‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف کامیڈین امان اللہ 70 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

مزید پڑھیں: لیجنڈ کامیڈین امان اللہ کی نماز جنازہ، ویڈیو بنانے پر اداکار واسع چوہدری برہم

امان اللہ نے اسٹیج ڈراموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں، فلموں اور نیوز چینلز پر چلنے والے مزاحیہ پروگرامز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ دوران علالت بھی مزاحیہ باتیں کر کے شگفتہ مزاجی کا ثبوت دیتے رہے۔

امان اللہ کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات ، پاکستانی فنکاروں اور بھارت کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -