ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’ہم نے کبھی بات نہیں کی‘ امر خان والد سے تعلقات پر بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان  والد سے تعلقات اور والدہ کی جدوجہد کے بارے بول پڑیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ امر خان نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

امر خان نے بتایا کہ والدین میں اس وقت علیحدگی ہوگئی تھی جب وہ صرف دو سال کی تھیں اور والدہ و اداکارہ فریحہ جبین نے ان کی پرورش کی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ لاہور میں انہوں نے ماموں کے گھر میں پرورش پائی، والد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے یا بات کرنے کا موقع نہیں ملا، وہ نیویارک میں اپنی فیملی کے ساتھ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں لیکن والدہ کے ساتھ یہ بات شیئر نہیں کی تھی کیونکہ انہیں ہمیشہ جدوجہد کرتے دیکھا تھا۔

امر خان نے تعلیم کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ والدہ نے ایک بار میری سیمسٹر کی فیس ادا نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مجھے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا گیا لیکن وہ فائنل پیپرز نہیں تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری ٹیچر باہر آئیں اور کہنے لگیں کہ میں معافی چاہتی ہوں آپ اچھی طالبہ ہوں لیکن یہ قانون ہے میں آپ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے سکتی پھر میں اسی وقت گھر واپس آگئی، والدہ سوچنے لگیں کہ یہ ابھی گئی تھی ایک گھنٹے میں واپس آگئی۔

انہوں نے بتایا کہ پورا دن والدہ اور میں نے بات نہیں کی، جب میں رات کو سونے لگی تو والدہ آئیں اور مجھے گلے لگا کر رودیں۔‘

واضح رہے کہ امر خان عمروف اداکارہ فریحہ جبیں کی اکلوتی صاحبزادی ہیں، امر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں