جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کرتارپور بارڈر تقریب، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا شرکت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جوابی خط میں کہا کہ اقدام قابل ستائش ہے لیکن تقریب کا حصہ نہیں بن سکتا، امن کے بجائے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب نے کہا کہ کشیدگی کا سلسلہ تھما تو گردوارہ کرتارپور صاحب پر حاضری دوں گا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دعوت نامے پر شکر گزار ہوں، امید ہے پاکستانی وزیراعظم دونوں ملکوں کو امن کی راہ پر گامزن کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نوجوت سنگھ سدھو نے خط میں کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے میری درخواست بھارتی وزارت خارجہ میں ہے، کرتارپور بارڈر کے سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے دعوت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ امید ہے کرتارپور بارڈر کھلنے سے دلوں کی سرحدیں پھی کھلیں گی، امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ نے کرتارپور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ میں‌ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کو تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، ہمارا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے.

خیال رہے وزیراعظم عمران خان اٹھائیس نومبر کو کرتارپوربارڈر کا افتتاح کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں