تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

حیرت انگیز کپڑا تیار : بہاولپور کی طالبہ عدینا جمشید کا بڑا کارنامہ

بہاولپور کی ایک طالبہ نے طب کی دنیا میں نہایت مؤثر قدم اٹھایا ہے، عدینا جمشید نے ملکی ترایخ میں پہلی بار ایسا کپڑا تیار کیا ہے جسے پہننے سے بچے بیماریوں محفوظ رہ سکیں گے۔

بہاولپور کی عدینا جمشید نے بڑا کارنامہ انجام دے کر بچوں کو بیماریوں سے دور رکھنے کی والدین کی بڑی مشکل آسان کردی ہے، عدینا جمشید نے جراثم کش کپڑا تیار کیا ہے جو یقینی طور پر طب کی دنیا میں انتہائی اہم اور موثر اقدام ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں بحیثیت مہمان انہیں مدعو کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی ایجاد اور اس کی افادیت کے بارے میں ناظرین کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

عدینا جمشید نے بتایا کہ میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی طالبہ ہوں اور میری پیدائش اور رہائش بہاولپور میں ہے،

انہوں نے کہا کہ جو اینٹی مائیکروبیل فیبرک تیار کیا گیا ہے یہ پھول جیسے نازک بچوں کو جراثیم سے محفوظ رکھے گا کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اکثر اسپتالوں میں صفائی کی حالت بہت بری ہوتی ہے، جہاں جراثیم اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ بچوں کی قوت مدافعت ان کا مقابلہ نہیں کرپاتی جس کے نتیجے میں وہ بجائے صحت مند ہونے کے مزید بیمار ہونے کے خطرے سے ۔دوچار رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کپڑا ہر موسم میں پہنا جاسکتا ہے اور یہ کپڑا کورونا وائرس سے بھی چھوٹے سائز کے وائرس سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے، اس کو دھونے سے بھی اس کی افادیت میں کوئی کمی نہیں آتی اور 6سے 8 ماہ تک باآسانی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -