اشتہار

پی ایس ایل 8 کے ابتدائی اور فائنل میچ میں حیرت انگیز مماثلت

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن لاہور قلندر کی فتح کے ساتھ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا اس کے ابتدائی اور اختتامی میچ میں مماثلت سے سب حیران ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایک ماہ تک شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچوں سے لطف اندوز کرنے کے بعد لاہور قلندر کے چیمپئن بننے کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ایونٹ کے دوران کئی اعصاب شکن میچز اور دلچسپ لمحات شائقین کرکٹ کو برسوں یاد رہیں گے وہیں اس ایونٹ کے ابتدائی اور اختتامی (فائنل) میچ میں حیرت انگیز مماثلت بھی کبھی نہیں بھولے گی۔

پی ایس ایل 8 کے ابتدائی اور اختتامی میچز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے یوں یہ سلسلہ جہاں سے شروع ہوا وہیں اختتام پذیر ہوا لیکن شائقین کرکٹ کے جاننے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے۔

- Advertisement -

اس میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو صرف ایک رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تو فائنل میچ میں ابتدائی میچ کا ایکشن ری پلے ہوا اور قلندرز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سلطانز کو ایک رنز سے ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

آخری اوور میں لاہور قلندرز کے نوجوان پیسر زمان خان بنے مرد بحران اور سامنے رہے سلطانز کے خوشدل خان۔ دونوں بار ہی زمان نے خوشدل کو مطلوبہ ہدف تک پہنچنے نہیں دیا اور رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم کو دوبارہ چیمپئن بنوا دیا۔

اس میچ میں اگر کوئی سب مشترکہ نہیں تھی تو وہ وینیو تھا۔ پہلا میچ ملتان میں کھیلا گیا اور فائنل میچ لاہور میں کھیلا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں