جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ایمازون کے لیے بڑا دھچکا، غیرقانونی فروخت پر عدالت نے طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

غیرقانونی طور پر فروخت میں ملوث ہونے پر ایمازون کو عدالت نے طلب کر لیا۔ ادارے پر الزام ہے کہ وہ قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آن لائن ریٹیل میں ملوث ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمازون پر سیلرز کے ذریعے سے اجارہ داری قائم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر معروف کمپنی کو امریکا میں اعتماد سازی کے نگراں ادارے کی جانب سے عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔

مشہور زمانہ ایمازون پر غیر قانونی طریقے سے آن لائن ریٹیل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی فیڈریل ٹریڈ کمیشن کے مقدمے میں امریکا کی دیگر 17 ریاستیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔

موجودہ صورتحال میں ایمازون کے خلاف یہ کیس بائیڈن انتظامیہ کے لیے ایک اور امتحان ثابت ہونے جارہا ہے جسے پہلے سے ہی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف عدالتی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

امریکا میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ لینا خان نے بتایا کہ ان کی شکایت اس ضمن میں ہے کہ کس طرح ایمازون تعزیراتی اور جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے سے غیر قانونی طور پر اجارہ داریوں میں ملوث ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں