اشتہار

امیزون اور ڈزنی نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امیزون اور ڈزنی نے مشترکہ طور پر اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیزون اور ڈزنی نے مشترکہ طور پر ‘ ہائے ڈزنی’ کے نام سے ایک نیا وائس اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے، جسے کنزیومر الیکٹرانک شو میں لائیو دکھایا گیا۔

امیزون نے اپنی آفیشل اکاؤنٹ پر اس کے بارے میں لکھا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا وائس اسسٹنٹ ہے جو صارفین کو گھر بیٹھے ایکو ڈیوائسسز کے زریعے ڈزنی میجک کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کرے گا اور ڈزنی ریزورٹس کے منتخب ہوٹلوں پر اپنی سروس کو یقینی بنائے گا۔

- Advertisement -

ڈزنی نےا س ڈیوائس کو الیکسا کسٹم اسسٹنٹ کی ایک وائس آرٹیفیشل انٹیلی جنس فاؤنڈیشن کا استعمال کرتے ہوئے بنایا ہے امیزون نے کہا کہ یہ نیا وائس اسسٹنٹ جسے ڈزنی میجیکل کمپینئن کہا جاتا ہے، اس میں ہائے ڈزنی کی آواز ہے۔

ڈزنی میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کے نائب صدر ڈین سوٹو نے کہا کہ اپنے نوعیت کئ پہلے وائس اسسٹنٹ کے طور پر ہائے ڈزنی آپ کے سفر کو بہتر بنانے کے لئے سب سے بہتر اور عمدہ ہے۔

یہ نئی سروس آئندہ مہینوں میں خریداری کے لئے دستیاب ہوگی جس کے بعد صارفین گھر پر ڈزنی ریزورٹ ہوٹلز کے کمروں میں ایکو اسمارٹ اسپیکر کے زریعے سروس تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ یہ ڈزنی میجک برانڈ پلس کے لئے معاونت فراہم کرے گا، یہ ایک اسمارٹ انٹر ایکٹو ڈیوائس ہے جس کا استعمال صارفین والٹ ڈزنی ورلڈ ا ور ڈزنی لینڈ ریزورٹ کے ساتھ ساتھ پارک میں داخل ہونے اور مزید بہت کچھ کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں