جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

امبانی فیملی نے 50 جوڑوں کی شادی کروا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی اور اہلیہ نیتا امبانی نے بیٹے کی شادی سے قبل 50 جوڑوں کی شادی کروا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش اور نیتا نے آج ریاست مہاراشٹر کے شہر پالگھر کے 50 ایسے جوڑوں کی شادی کروائی جو پسماندہ گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ امبانی فیملی نے اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب 12 جولائی کو ان کے بیٹے آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے شادی ہونے والی ہے۔

- Advertisement -

اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد ریلائنس کارپوریٹ پارک میں کیا گیا جہاں جوڑوں کے اہل خانہ سمیت 800 افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مکیش اور نیتا بھی موجود رہے۔

ہر جوڑے کو سونے اور چاندی کے زیورات اور شادی کی انگوٹھی دی گئی جبکہ ہر دلہن کو 1 لاکھ 1 ہزار چیک پیش کیا گیا۔

جوڑوں کو ایک سال کیلیے گروسری اور گھریلو سامان بھی فراہم کیا گیا جس میں مختلف قسم کی 36 ضروری اشیاء اور برتن، آلات میں گیس کا چولہا، مکسر اور پنکھا اور تکیے شامل ہیں۔

نوبہاتے جوڑوں اور شرکت کرنے والوں کو شاندار عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں وارلی قبیلے نے روایتی ترپا رقص بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں