تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایمبر ہرڈ جانی ڈیپ کو کتنی رقم ادا کریں گی؟

ہالی ووڈ اداکاروں جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کا ہائی پروفائل ہتک عزت کا مقدمہ کروڑوں‌ لوگوں‌ نے لائیو دیکھا تھا، یہ مقدمہ امریکی اداکارہ بری طرح ہار چکی ہیں۔

فیئر فیکس، ورجینیا کی عدالت کی جیوری نے جمعرات کو پائریٹس آف دی کیریبین کے اسٹار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو ہرجانے کی سزا کے طور پر سابقہ شوہر کو ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) ادا کرنے کا حکم دیا۔

ایمبر ہرڈ نے بھی جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا تھا، تاہم ان کے تین دعوؤں میں سے ایک ثابت ہو گیا ہے جس پر عدالت نے جانی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔

جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

جانی ڈیپ نے ایمبر کے خلاف ہتک عزت کے 3 دعوے دائر کیے تھے، جیوری نے تینوں درست قرار دے دیے، عدالت نے قرار دیا کہ ہرڈ نے ڈیپ کو بدنام کیا، اس لیے وہ شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک کروڑ ڈالر، جب کہ تعزیری نقصان کے لیے 50 لاکھ ڈالر ادا کرے۔

تاہم جج پینی ایزکریٹ نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی قانون تعزیری نقصانات کو ساڑھے تین لاکھ ڈالرز تک محدود کرتا ہے، یعنی ڈیپ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر ملیں گے۔

جیوری نے کہا ڈیپ کے خلاف بدنامی کے تین دعوؤں میں سے صرف ایک ثابت ہوا، اس لیے ڈیپ سابقہ بیوی کو صرف 20 لاکھ ڈالر ادا کریں گے، جب کہ تعزیری نقصان کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔

اب سابقہ بیوی ایمبر ہرڈ کو ادا کی جانے والی رقم اگر ڈیپ کو واجب الادا رقم سے منہا کی جائے تو وہ ڈیپ کو کُل رقم 83 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کریں گی۔

Comments

- Advertisement -