13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

امیر بخش بھٹو کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو اور اللہ بخش انڑ نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر بخش بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، فوج پر حملے دہشت گردی ہے میں نے پارٹی کے لوگوں کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اب سیاست نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ پی ٹی آئی میں ضم کی تو کچھ شرائط رکھی تھیں جس کے وعدے کیے گئے تھے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب اللہ بخش انڑ نے الزام عائد کیا کہ عمران اسماعیل نے سینیٹ سیٹ کے لیے 40 کروڑ روپے لیے۔

انہوں نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو سے عمران اسماعیل نے 45 کروڑ مانگے تھے، تحریک انصاف سندھ ہمیشہ ٹھیکیداروں کے زیر اثر رہی ہے۔

اللہ بخش انڑ نے کہا کہ 9 مئی کا منصوبہ بھارت کا منصوبہ تھا، پاک فوج اور عوام کو بھارتی سازش کے تحت لڑانے کی سازش کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں