جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مودی جی خالہ جی کا گھرسمجھ کرپاکستان آئے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بھارتی وزیر اعظم کی اچانک لاہور آمد کے حوالے سے کہا ہے کہ مودی جی خالہ جی کا گھرسمجھ کرپاکستان آگئے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مودی سے ہاتھ ملانا کشمیر کے شہیدوں سے بے وفائی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بابری مسجد شہید کرنے اور بھارتی مسلمانوں کے قاتل مودی کا استقبال کرکے نوازشریف قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ نوازشریف کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرکے مودی قاتل سے دوستی نبھا رہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جب سے نریندر مودی بھارت کاوزیراعظم بنا ہے پاکستانی باڈرز پر بار بار حملے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ذہنیت میں فتور ہے کرکٹ کے کھلاڑیوں اور نہ ہی چئیرمین پی سی بی کو بھارت میں برداشت کیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی کشمیریوں کے خون کی قیمت پرمودی سے دوستی کو مسترد کرتے ہیں کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان ممکن نہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توڑنے کا ذمہ دارمودی وزیراعظم پاکستان کا مہمان کیسے ہوسکتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ نریندرا مودی کا ماسکو اورکابل سے لاہورآنا کن مقاصدکےلئےتھا۔

علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں نریندر مودی کی پاکستان آمد کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں گو مودی گوکے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ نریندرمودی لاکھوں مسلمانوں کا قاتل ہے ایسے اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کر سکتے،احتجاجی ریلی شیراں والا باغ سے شروع ہو کر سیالکوٹی گیٹ پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں