جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حکومت کے روایتی بیانات سےبھارت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا،سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی تشدد کے نتیجے میں تیس افراد کی شہادت اورتین سو زائد نوجاوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزارت خارجہ کے روایتی بیانات سے بھارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے سخت رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر حکمرانوں نے قوم کو شدید مایوس کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں یا بھارت کے ساتھ؟  سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمران بھارت سے محبت اور دوستی کے لیے کشمیری شہداء کے خون سے غداری کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں