پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو وہ ہندوستان میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد ہو گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین یوتھ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سنیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان 1965 کی نسبت آج ایک ہزار گنا زیادہ مستحکم ہے۔

بھارت کو مہم جوئی مہنگی پڑے گی۔ بھارت نے اس مرتبہ جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا بھارت کو یاد ہوگا جب اس نے 65ء میں حملہ کیا تھا تو پاکستانی خواتین نے ڈنڈے اٹھا کر اس جارحیت کا جواب دیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن کیخلاف 30 ستمبر کو فیصل آباد میں الگ مارچ کر رہے ہیں، بدعنوان حکمرانوں کیخلاف اپوزیشن اتحاد کیلئے اکتوبر میں پیش رفت ہو گی۔

کرپشن کیخلاف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے، سنیٹر سراج الحق کنے کہا کہ وسائل کی غیر مساوی تقسیم پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے۔

ایک جانب اربوں روپے لاگت کی اورنج لائن بنائی جا رہی ہے تو دوسری جانب شہری صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، ایسے نظام کیخلاف بغاوت ہر شخص پر فرض ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں