اشتہار

اس بارعوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقہ قربانی دے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی سےعوام رُل گئے حکمران مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں اس بار مراعات یافتہ طبقہ قربانی دے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے۔ اربوں کی چوری پر کوئی نہیں پوچھتا، غریب معمولی غلطی پردھر لیا جاتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حالات اسی طرح رہے تو ملک کو دیوالیہ ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ اگر مشکلات ہیں تو اس بار عوام کے بجائے مراعات یافتہ طبقہ قربانی دے۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، کرپشن حکومتی ایوانوں میں سرایت کرچکی ہے۔ تینوں بڑی جماعتوں نے مل کر نیب کو ختم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ومعاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ گھمبیر صورتحال اختیار کر رہا ہے۔ بہتری آئی ایم ایف کے قرضوں سے نہیں گڈ گورننس سے آئے گی لیکن پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نااہل ثابت ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں