تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں چاہتا، سراج الحق

لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہو۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوں بلکہ اس کی مرضی یہ ہے کہ ہر الیکشن میں اس کا ایجنڈہ شامل ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت تبدیل ہوتی ہے لیکن نظام قائم رہتا ہے۔ایک حکومت جاتی تو دوسری آتی ہے اور اسی طرح ظلم کے اس نظام کی چوکیداری جاری رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم اور اب نگران حکومت آئی ہے اور ظلم کا نظام ایسے ہی جاری ہے، عوام سمجھتی ہے ملک کے حالات بدلیں گے مگر سب ایک اسٹیٹس کو کے ہی پاسبان ہیں۔

چینی کی قمیت میں اضافے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جو چینی برآمد کی گئی وہ یہاں سے نکلی ہی نہیں، کاغذوں میں بتایا جارہا ہے کہ چینی درآمد کی گئی۔

بجلی کے بلوں میں اضافے پر ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے بل قسطوں میں لینے کی اجازت مانگی ہے لیکن شاید آئی ایم ایف والوں نے ان کی کال بھی نہیں سنی۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لیں کیونکہ لوگوں کے پاس دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، قربانی دینی ہے تو اشرافیہ دے جنہوں نے ملک اوراداروں کو لوٹا ہے۔

سرکاری افسران بجلی کا بل نہیں دیتے، قوم کا مطالبہ ہے مفت بجلی بند کریں، 500ارب سے زائد کی بجلی چوری ہوتی ہے جس کا نقصان عوام کو ہوتا ہے، اشرافیہ کو بوجھ عوام پر ڈالنے کی کوشش ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اجلاس پر اجلاس بلارہے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں ملا، پانی کے بلز میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے، ریکارڈ گندم ،گنے کی پیداوار بھی ہوتی ہے اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -