جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

بیرونِ ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل، اہم نکات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیرونِ ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کے ترمیمی بل کے اہم نکات سامنے آگئے، بل میں منظم بھیک مانگنے کا مطلب فراڈ قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کے ترمیمی بل کے متن میں منظم بھیک مانگنے کا مطلب فراڈ قرار دیا گیا ہے۔

بل میں کہا گیا کہ منظم بھیک مانگنے سے مراد دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دے کر خیرات لینا شاملِ ہو گا۔

مزید پڑھیں‌: 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے ہیں، پاکستان نے سعودی عرب کو آگاہ کردیا

بل کے تحت منظم بھیک مانگنا کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا ہے، قسمت کا حال بتا کر کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا قرار دیا گیا ہے۔

بل میں منظم بھیک مانگنے، اس کے لیے بھرتی، پناہ دینا یا منتقلی پر سات سال تک قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

بل کے مطابق گاڑیوں کی کھڑکیوں پر دستک، زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا، منظم بھیک مانگنا ہے، روزگار کے بغیر گھومتے رہنا، تاثر دینا کہ گزارا بھیک پر ہے، یہ بھی منظم بھیک مانگنا تصور ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں